بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا ڈرائیور کیا تنخواہ لیتا ہے؟
مکیش امبانی بھارت کے امیر ترین آدمی مانے جاتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی کو بھی بھارت میں معروف ترین بزنس ویمن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف بھارت میں کھیلوں کے فروغ میں بہت دلچسپی لیتی ہیں بلکہ غریب بچوں کی تعلیم میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔
مکیش امبانی اپنی زندگی ایک بادشاہ کی طرح گزارتے ہیں۔ جب گھر اور دیگر چیزوں کی بات دی جائے تو شان و شوکت ہی کچھ الگ ہے۔ 27 منزلہ یہ گھر ’انتیلا‘ عالی شان اور خوبصورت ترین گھروں میں سے ایک ہے جس میں 6 منزلیں صرف گاڑیاں پارک کرنے کیلئے مختص ہیں کیونکہ ان کے پاس گاڑیوں کی کل تعداد 168 ہے۔
مکیش امبانی تو اربوں روپے کماتے ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے ڈرائیور کو ماہانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مکیش امبانی ڈرائیور رکھنے کیلئے آٹوموبائل کمپنیوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں جو مختلف امتحانات کے بعد کسی کو مکیش امبانی کا ڈرائیور بھرتی کرتی ہیں اور ڈرائیور کو کم از کم 2 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے لیکن مکیش امبانی کا ڈرائیور سالانہ 24 لاکھ روپے ضرور کماتا ہے جبکہ مختلف تہواروں پر ڈھیر سارے ملنے والے بونس الگ سے ہیں۔


