دپیکا کی خواہش پوری ہو گئی


\"dipikaبولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون متعدد بار دبنگ اداکار سلمان خان کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ ان کی یہ خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے فلم ’سلطان‘ کے بعد ایک اور فلم سائن کی ہے جس میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون اہم کردار ادا کریں گی۔فلم کے ہدایتکار سلمان خان کے قریبی دوست کبیر خان ہوں گے اور یہ ایک ایکشن فلم ہوگی۔
کبیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی سلمان خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔کبیر خان نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ سلمان کے ساتھ ان کی فلم 2017 میں عید پر ریلیز کی جائے گی۔
سلمان خان اور کبیر خان اس سے قبل ایک ساتھ 2 کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں 2012 کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2015 کی ’بجرنگی بھائی جان‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کئی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں تاہم اب تک ایسا ممکن نہیں ہوپایا تھا۔
سلمان اس وقت اپنی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک پہلوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دپیکا پڈوکون اپنی ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زننڈر کیج‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم ’سلطان‘ رواں سال عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments