جب میاں شہباز شریف نے گوجرانولہ کے پہلوان کو سٹیج پر ہی کُشتی کے داو سے گرا لیا؛ ویڈیو لنک


میاں شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے پہلوان کو چت کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان کو داؤ لگا کر چت کر کے سب کو حیران کر دیا۔

گوجرنوالہ کو پہلوانوں کا شہر کہا جاتا ہے اور اس شہر سے متعدد پہلوان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن بھی کر چکے ہیں۔

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران جب ایک پہلوان اسٹیج پر شہباز شریف سے ملنے کے لیے آیا تو انہوں نے گلے ملتے ہی پہلوان کو چت کر دیا لیکن پہلوان کو نیچے گرنے نہیں دیا۔

شہباز شریف نے پہلوان کو پکڑ کر دوبارہ اٹھایا اور خوش ہو کر گلے بھی لگایا جس پر پہلوان بھی مسکرانے پر مجبور ہو گیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گوجرانوالہ کی روایتی پگڑی پہنائی گئی اور پہلوانوں کا روایتی گرز بھی انہیں تھمایا گیا جو انہوں نے پہلوانوں کی طرح اپنے کندھے پر بھی رکھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).