جمائما خان نے طلاق سے بچنے کا دلچسپ حل پیش کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان نے برطانیہ میں طلاق کی بڑھتی شرح کو روکنے کے لیے دلچسپ حل پیش کردیا۔مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائماایک پیغام دیا جس میں انہوں نے برطانوی معاشرے میں شادی کے رشتے کو بچانے کے لیے مزاحیہ انداز میں ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کا عرصہ 100 برس پہلے جیسا ہے، 1900ءمیں شادی 12 برس اس لیے قائم رہتی تھی کیونکہ موت جلد واقع ہوتی تھی، مگر اب شادی طلاق کی وجہ سے 12 برس چلتی ہے، اس لیے طلاق سے بچنا ہے تو شادی 70 سال سے پہلے نہ کی جائے۔
Facebook Comments HS


