میں نے میکڈونلڈز کے برگروں سے وزن کم کیا


یہ آدمی 7 دن تک صرف میکڈونلڈز کھاتا رہا، اس کے بعد وزن کیا تو زیادہ ہوا تھایا کم؟ کتنا فرق تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

برطانوی علاقے بیڈفورڈشائرکا رہائشی33سالہ مائیک جیونز نامی یہ شخص تجربے کے طور پر 7دن تک صبح دوپہر شام مک ڈونلڈز کے کھانے ہی کھاتا رہا۔ اس کے علاوہ اس نے کسی کھانے کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ گزشتہ دنوں اس نے اپنے تجربے کے نتائج پر مشتمل ایک ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ ”اس کا بھی خیال تھا کہ تینوں وقت مک ڈونلڈز کھانے سے اس کا وزن بڑھ جائے گا لیکن حیران کن طور پر اس سے اس کا وزن بڑھنے کی بجائے کم ہو گیا ہے۔“

مائیک نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”میں نے ایک ٹی وی چینل پر ’سپر سائز می‘ (Super Size Me)نامی ڈاکومنٹری دیکھی تھی جس میں ایک خاتون نے 30دن تک مک ڈونلڈز کے کھانے کھائے اور بتایا کہ ان کھانوں کے اس کے جسم پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس ڈاکومنٹری کو دیکھنے کے بعد میں نے اپنے اوپر یہی تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میرا خیال تھا کہ یہ بات سچ ہو گی کیونکہ جب آپ روزانہ 5ہزار کیلوریز کا حامل کھانا کھا رہے ہوں تو وزن تو بڑھتا ہی ہے۔ میں نے اس تجربے میں یہ تبدیلی کی کہ کھانا تو مک ڈونلڈز ہی کا کھاتا رہا لیکن کیلوریز کی مقدار میں نے مقررہ حد سے نہیں بڑھنے دی اور چکنائی، نمک اور دیگر چیزوں کو ایک تناسب کے ساتھ استعمال کرتا رہا۔ اس کا میری صحت پر یہ اثر پڑا کہ میرا وزن بڑھنے کی بجائے 2.2کلوگرام تک کم ہو گیا۔ اس تجربے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مک ڈونلڈز کے کھانے بھی اگر مناسب مقدار میں کھائے جائیں تو ان کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کھانوں کا مجھ پر یہ اثر ضرور ہوا ہے کہ میں برگرز اور دیگر ایسی چیزوں سے اتنا اکتا گیا ہوںکہ اب طویل عرصے تک ان کے قریب بھی نہیں جاﺅں گا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).