اگر کسی لڑکے نے سہانا کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو میں اس کے ہونٹ کاٹ دوں گا؛ ہمراہ شاہ رخ کے سات دیگر اصول


شاہ رخ خان ہمیشہ اپنے بچوں کیساتھ دوستوں کی طرح پیش آئے لیکن جب سے سہانا خان نے نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھا ہے تو شاہ رخ خان کے اندر بھی ایک ’روائتی‘ باپ جاگ اٹھا ہے جنہوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی لڑکے نے سہانا کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو وہ اس کے ہونٹ کاٹ دیں گے۔

اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ معاشقہ لڑانے کے خواہشمند لڑکوں کیلئے 7 اصول بھی وضع کر دئیے ہیں جن کو جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سہانا سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے۔“

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا جو بھی لڑکا سہانا خان کیساتھ معاشقہ لڑانے کا خواہشمند ہے تو اسے ذیل میں دئیے گئے ان سات اصولوں کو یاد رکھنا ہو گا۔

1۔ نوکری حاصل کرو۔

2۔ اس بات کو سمجھو کہ میں تمہیں پسند نہیں کرتا۔

3۔ میں ہر جگہ پر ہوں۔

4۔ ایک وکیل بھی ڈھونڈ لو۔

5۔ سہانا میری شہزادی ہے ، تمہاری فتح نہیں۔

6۔ میں واپس جیل جانے پر برا نہیں مناﺅں گا۔

7۔ تم جو بھی سہانا کیساتھ کرو گے، میں تمہارے ساتھ وہی کروں گا۔

جی ہاں! اب جو بھی لڑکا سہانا خان کیساتھ معاشقہ لڑانے کی خواہش رکھتا ہے تو اسے اور کچھ نہیں تو کم از کم ان سات اصولوں پر پورا اترنا ہو گا کیونکہ شاہ رخ خان بھی ایک ایسے ہی باپ ہیں جو ہر حال میں اپنی بیٹی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ تصویر میں سہانا کے ساتھ آہان پانڈے موجود ہیں جو چنکی پانڈے کے بھتیجے ہیں اور سہانا کے بوائے فرینڈ بھی مانے جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).