شوہروں کے بے وفا ہونے کی علامات کیا ہیں؟ ماہر نفسیات لیزا ہلٹن


شوہر کو بیوی کسی کام سے باہر جانے کا کہہ دے تو اسے گویا موت ہی پڑ جاتی ہے لیکن جو شوہر خوشی خوشی یہ کام کرنے لگے، اس کے متعلق ایک خاتون مصنف نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ اب شوہر باہر کے کاموں سے سرے سے انکار ہی کر دیا کریں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ازدواجی تعلق اور میاں بیوی کی بے وفائی پر کتاب لکھنے والی لیزا ہلٹن نامی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ’’جس خاتون کا شوہر خوشی خوشی باہر کے کام کرنا شروع کر دے اسے پریشان ہونا چاہیے کیونکہ یہ شوہروں کے بے وفا ہونے کی علامت ہوتا ہے۔ جو شوہر اپنی بیوی سے بے وفائی کر رہا ہو وہ گھر سے باہر جانے کے بہانے ڈھونڈتا ہے اور جونہی اسے کوئی کام کہا جائے وہ فوراً باہر چلا جاتا ہے۔‘‘

لیزا کا کہنا تھا کہ ’’شوہر کی بے وفائی کی دیگر علامات میں اس کے روزمرہ معمول میں کچھ تبدیلیاں آنا ہے، مثال کے طور پر وہ معمول سے ہٹ کر اپنی شکل و صورت اور لباس پر زیادہ توجہ دینے لگے، اسے اچانک جم جانے کا شوق پیداہو جائے اور وہ اپنے سلم سمارٹ ہونے کی فکر کرنے لگے، معمول سے زیادہ اور متواتر کاروباری دورے کرنے لگے، بیوی کو غیرمتوقع طور پر زیادہ تحائف دینے شروع کر دے۔ یہ تمام علامات ایسی ہیں جن پر بیویوں کو متفکر ہونے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون کے استعمال کی کچھ تبدیلیاں بھی شوہر کے بے وفا ہونے کی غمازی کرتی ہیں، جیسے کہ وہ واٹس ایپ میسنجر کے نوٹیفکیشن بند کر دے، باتھ روم میں موبائل ساتھ لیجانا شروع کر دے اور فون کی حفاظت کرنے لگے۔ کسی مرد کی یہ عادتیں بھی اس کے بے وفا ہونے کی علامت ہوتی ہیں۔‘‘

Facebook Comments HS