لیلیٰ او لیلیٰ پہ رقص کرنے والی ائیر ہوسٹس کو فلم کی آفر کہاں سے ہوئی؟
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے) ریفرنڈم جیتنے کی خوشی میں رقص کرنے والی ائیرہوسٹس کا جشن کام دکھا گیا ہے جنہیں ایسی پیشکش کر دی گئی ہے کہ خود انہوں نے بھی کبھی سوچا نہ ہو گا۔
نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق پی آئی اے ریفرنڈم جیتنے کی خوشی میں رقص کرنے والی ائیرہوسٹس کے چرچے فلم انڈسٹری میں بھی شروع ہو گئے ہیں اور لیلیٰ او لیلیٰ پر رقص کرنے والی ائیرہوسٹس کو فلم کی پیشکش کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کی پیشکش کرنے والے ہدایتکار مسعود بٹ ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ رقص کرنے والی ائیرہوسٹس کو فلم کی پیشکش کرتے ہیں اور اگر دل چاہے تو قبول بھی کی جا سکتی ہے۔
Facebook Comments HS


