پینتیس برس پہلے شادی، 9 بچے اور شوہر 50 سال سے بانجھ: دبئی میں طلاق ہو گئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

خلیج ٹائمز کے مطابق بدقسمت شوہر پر یہ اندوہناک انکشاف اس وقت ہوا جب حال ہی میں اس نے ہسپتال سے اپنے کچھ ٹیسٹ کروائے۔ ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ نظام تولید کی رسولی کی وجہ سے وہ سپرم پیدا کرنے کے قابل نہیں،اور یہ رسولی 50 سال پرانی تھی۔ یہ سن کر اس شخص کو سخت جھٹکا لگا۔ ڈاکٹر بتا رہا تھا کہ وہ پچھلے 50 سال سے بانچھ ہے لیکن اس کے تو 9 بچے تھے۔ اگر وہ بانجھ تھا تو پھر بچے کس کے تھے؟

اس سوال نے بیچارے کے دماغ کو ایسا پریشان کیا کہ اس نے اپنے اور بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا، اور نتیجہ وہی آیا جسے سننے کی اس میں ہمت نہیں تھی۔ ڈی این ٹیسٹ نے ثابت کر دیا کہ 9 بچوں میں سے ایک بھی اس کا نہیں تھا۔ اس کی اہلیہ نے 35 سال سے اسے دھوکہ دے رکھا تھا اور ایک کے بعد ایک ناجائز بچہ پیدا کر کے اسے باپ بننے کی مبارکباد دیتی چلی آ رہی تھی۔

نو بچوں کی پرورش کوئی آسان کام نہیں، اور جب آپ کو پتا چلے کہ جن نو بچوں کی آپ دن رات مشقت کر کے پرورش کرتے رہے وہ کسی اور کے ہیں تو اس سے بڑھ کر المیہ کیا ہو سکتا ہے۔ بس اسی دردناک المیے نے اس بدقسمت شخص کی زندگی تاریک کر دی ہے۔ اس نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے لئے عدالت کا رخ کر لیا ہے جبکہ سرکاری دستاویزات میں تمام بچوں کی ولدیت کے خانے سے اپنا نام خارج کروانے کے لئے بھی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں