لائبریری میں نیم برہنہ نہ آئیں،طلباء کا دھیان بٹ جاتا ہے؛ زیمبیایونیورسٹی


افریقی ملک زیمبیا کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں سے ایک نے خواتین طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ لائبریری میں نیم برہنہ نہ آئیں کیونکہ اس سے مرد طالب علموں کا دھیان بٹ جاتا ہے۔لائبریری میں نوٹس لگایا گیا ہے جس میں معتدل لباس پہننے کا کہا گیا ہے۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق یونیورسٹی کی لائبریری میں لگے نوٹس پر لکھا گیاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بعض خواتین طلبہ نیم برہنہ لباس پہن کر لائبریری کا استعمال کرتی ہیں، جس سے مرد طالب علم پریشان ہوتے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ جس کی وجہ سے ہم خواتین طلبہ سے کہتے ہیں کہ وہ یونیورسٹی میں معتدل لباس پہنیں، اعتدال ہی صحیح طریقہ ہے۔ایک طالب علم نے کہاکہ ا گر آپ لائبریری میں پڑھائی کرنے جاتے ہیں تو آپ خواتین کی ٹانگوں جیسی دیگر چیزوں کو کیوں دیکھنے لگتے ہیں؟‘انھوں نے مزید کہا کہ اپنی کتابوں پر توجہ دیں، اور بس۔

تاہم مرد طالبعلم کلیون فری اس اقدام کے حق میں ہیں۔انھوں نے بتایا کہ آپ جانتے ہیں کہ خواتین کا جسم کتنا پرکشش ہے؟ان کا کہنا تھاکہ آپ کیسے اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکتے ہیں جب کوئی منی سکرٹ یا چست لباس پہنے آ جائے؟ آپ دوسری چیزوں کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں اور توجہ نہیں دے سکتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).