طلبہ و طالبات چھ انچ کا فاصلہ رکھیں!


’’تمام لڑکے اور لڑکیاں چھ انچ۔۔۔‘‘ پاکستانی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کو ایسی ہدایت جاری کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

بحریہ یونیورسٹی کراچی نے طلباو طالبات کیلئے ایک دوسرے کے قریب ہونے کی حدمقرر کردی ، یونیورسٹی کا کوئی طالب علم یا طالبہ 6انچز سے زیادہ ایک دوسرے کے قریب نہیں ہو سکیں گے ۔

نجی یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ پر اس پابندی نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ہے اور ہر طرف یہ خبر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ ایک حکمنامے کے مطابق جو ارباب اختیار کی جانب سے انتظامیہ بحریہ یونیورسٹی کراچی کیلئے جاری کیا گیا ہے کہ مطابق اب یونیورسٹی کے میل اور فی میل طلبہ لائبریر ی ، کیفے ، کلاس رومز ، گراﺅنڈ یا کلاس روم میں بیٹھے یا کھڑے ایک دوسرے سے 6انچ فاصلہ رکھیں گے اور اس سے مزید قریب ہونے کی جسارت نہیں کریں گے ،حکمنامہ کے مطابق انتظامیہ کو اس حکم پر سختی سے عمل در آمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس کے خلاف ورزی کرنے والے طالب علم اور طالبہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، یاد رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی کی جانب سے طالبات پر بغیر آستینوں کے قمیض اور ٹائٹ شلوار پہننے پر پابندی لگائی جا چکی ہے اور ان کے لئے دوپٹہ اور سکارف لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS