تربوز کے ساتھ شیطانی فعل کرنے والا استاد گرفتار


 جنسی ہوس پرستوں کے سر پر جب ہوس سوار ہوتی ہے تو شاید ان کی عقل ہی کام چھوڑ دیتی ہے، تبھی تو آئے روز ایسی بے حیائی پر مبنی خبریں سننے کو ملتی ہے کہ شیطان بھی شرما کر رہ جائے۔ اب کینیڈا میں ایک ٹیچر کو ایسی چیز کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے کہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دمیر بولیک نامی اس 46سالہ سکول ٹیچر نے تربوز کے ساتھ جنسی فعل کیا اور بعد ازاں اپنے ایک طالب علم کو اس کے متعلق نہ صرف بتایا بلکہ ہوس پرستی کی اس انتہاءکے دوران بنائی گئی ویڈیو بھی اسے دکھائی۔

رپورٹ کے مطابق طالب علم نے سکول کی انتظامیہ کو اس واقعے کے متعلق بتایا جنہوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی اور اس بدطینت کو گرفتار کر لیا گیا۔ طالب علم نے پولیس کو بتایا کہ ”پہلے تو میرے ٹیچر نے میرے ساتھ فحش فلموں اور دیگر ایسے مواد کے بارے میں بات شروع کی اور پھر گفتگو کے درمیان میں اس نے تربوز کے ساتھ اپنے جنسی فعل کے متعلق بتایا اور ویڈیو دکھائی۔ یہ دیکھ کر میں حیران رہ گیا کہ کوئی انسان ایسے کیسے کر سکتا ہے۔“ پولیس نے ملزم کو اونٹاریو کی ایک عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدے کی کارروائی جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).