’عاشقی‘ کے راہول رائے آج کس حال میں ہیں؟


’عاشقی‘ کا راہول رائے آج کس حال میں ہے؟

راہول رائے جنہوں نے اپنی پہلی فلم ’عاشقی ‘ پر بس نہیں کیا، انہوں نے 1992ء میں مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ کے ساتھ فلم’ جنون‘ میں شاندار پرفارمنس دی جبکہ 1997ء میں گوویندا اور ممتا کلکرنی کے مقابل فلم’ نصیب ‘میں اداکاری کےجوہر دکھائے۔

اپنے کرئیر کے دوران 2 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے راہول رائے کی وجہ شہرت آج بھی فلم ’عاشقی ‘ ہے، بہت سے لوگ شاید انہیں بھول بھی گئے ہوں۔

عاشقی فیم ہیرو نے فلموں کے ہٹ کر بھی پرفارمنس دی ہے،وہ رئلیٹی شو ’بگ باس‘ کے پہلے سیزن کے فاتح بھی رہے ہیں، اتنی شہرت اور کامیابیوں کے بعد انتہا کی گمنامی؟ فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

بھارتی میڈیار پورٹ کے مطابق رئلیٹی شو’ بگ باس ‘جیتے کے بعد سے وہ خاموش زندگی بسر کررہے ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے صحرائی علاقے میں اپنی موجودگی کی تصاویر شیئر کی ہیںجن میں وہ بالکل بھی پہنچانے نہیں جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول رائے بہت عرصے بعد فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،اسی سلسلے میں وہ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں موجود ہیں،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تنویر احمد کی فلم’ نائٹ اینڈ فوگ ‘کی شوٹنگ کررہا ہوں،تجربے کا سفر ہے ۔

خبر کے مطابق راہول رائے اس فلم کے ساتھ ایک اور فلم ’ویلکم ٹو رشیا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیںجس میں وہ آدھے بھارتی اور آدھے روسی’آرسان ‘ کا کردار نباہ رہے ہیں۔

موجودہ خبروں سے لگتا ہے کہ ’عاشقی ‘کے ہیرو نے کروٹ لے لی ہے ، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ان کی آنے والی فلمیں جاندار ہوتی ہیں یا نہیں ۔

 



Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).