جب ملازم خاتون افسر کے پانی میں تھوک پھینکتا پکڑا گیا


یہ تو سچ ہے کہ بہت کم ایسے ماتحت ہوں گے جو اپنے باس سے محبت کرتے ہوں مگر ایسے شیطان صفت بھی کم ہی ہوتے ہیں جو باس سے نفرت میں اتنے گر جاتے ہیں کہ انسانیت کو ہی بھلا بیٹھتے ہیں۔ بھارت میں ایک ایسے ہی آفس اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے جو اپنی خاتون باس کے لئے رکھے گئے پینے کے پانی میں تھُوک پھینک رہا تھا۔

دی مررکے مطابق خاتون افسر کو اس ماتحت ملاز م کا رویہ کچھ عرصے سے مشکوک محسوس ہو رہا تھا جس پر اس نے آفس میں خفیہ کیمرے لگوا دئیے تھے۔ دفتر میں اکیلے ہونے پر جب اس شخص نے دیکھا کہ کوئی آس پاس نہیں ہے تو اپنی باس کے لئے رکھے گئے پانی میں تھوک پھینک دیا۔ یہ سمجھ رہا تھا کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا مگر اسے معلوم نہیں تھا کہ خفیہ کیمرہ اس کی شیطانی حرکت کو ریکارڈ کر رہا تھا۔ کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کپ میں پانی ڈالنے کے بعد اس شخص نے ادھر اْدھر دیکھا اور پھر کپ میں تھوک پھینک دیا۔ کیمرے پر اس گھٹیا حرکت کو دیکھنے پر خاتون افسر نے سکیورٹی اہلکاروں کو بلا لیا اور اس بدبخت کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اب یہ نوکری سے بھی محروم ہو چکا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی بھی جاری ہے، جس کے نتیجہ میں اسے جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

Facebook Comments HS