کیا واقعی یہ تصویر کسی نظر نہ آنے والی مخلوق نے بنائی تھی؟


’صبح اُٹھ کر میں نے اپنا موبائل کھولا تو ایسی تصویر نظر آگئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، رات کو سوتے میں۔۔۔‘ کیا چیز تھی؟ جان کر لڑکیوں تو کیا مردوں کے بھی ہوش اُڑجائیں

برطانیہ میں ایک خاتون نے صبح اٹھ کر اپنا موبائل فون کھولا تو اس میں ایک ایسی تصویر نظر آ گئی کہ اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر بینٹن کی اس ڈیبرا دمتریو نامی یہ خاتون صبح اٹھی اور بستر میں پڑے ہی اپنے موبائل فون میں موجود تصاویر دیکھنے لگی۔ جونہی اس نے تصاویر کا فولڈر کھولا تو پہلی تصویر ہی ایسی تھی جس نے اسے وحشت زدہ کر دیا۔ یہ تصویر خود ڈیبرا ہی کی تھی جو رات کو اس وقت بنائی گئی جب وہ بیڈ میں سو رہی تھی۔ ڈیبرا کا کہنا تھا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ یہ تصویر کس نے بنائی۔ رات کو میرے علاوہ کوئی میرے کمرے میں موجود نہیں تھا۔ پھر میرے سام سنگ ایس 7پر یہ تصویر خود بخود کیسے بن گئی۔ اس چیز نے مجھے شدید خوفزدہ کر دیا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق یہ پراسرار طور پر بننے والی تصویر ایسے ہی جیسے کسی اناڑی نے بنائی ہو۔ اس میں ڈیبرا کمبل اوڑھے سو رہی ہوتی ہے اور اس کا چہرہ معمولی سا نظر آ رہا ہوتا ہے تاہم کیمرے کا زیادہ رخ دیوار کی طرف ہوتا ہے۔ ڈیبرا کا مزید کہنا تھا کہ ”سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ میں رات کو فون اپنے سرہانے کے نیچے رکھ کر سوئی تھی اور صبح بھی یہ وہیں پڑا تھا۔ پھر میرے فون میں یہ تصویر کہاں سے آ گئی۔ اس میں میری آنکھیں بھی نیم وا ہیں۔ اگر میرے کمرے میں آ کر کسی نے یہ تصویر بنائی ہوتی تو یقینا مجھے معلوم ہو جاتا۔ “ رپورٹ کے مطابق ڈیبرا نے یہ تصویر بھوت پریت کے ماہر سیمی رالنسن کو بھی دکھائی جس پر اس کا کہنا تھا کہ ”یہ کسی غیرمرئی مخلوق کا کام ہے۔ روحیں ہماری توجہ حاصل کرنے کے لیے اکثر ایسے کام کرتی رہتی ہیں۔ ممکن ہے کہ ڈیبرا کا کوئی مر جانے والا رشتہ دار اس کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہو اور اسی نے یہ کام کیا ہو۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).