تیرا باپ، تیری ماں، تیری بہن۔۔۔“ معروف ماڈل نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا
ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں لوگ صبح بیدار ہوتے ہی سب سے پہلے اپنا سمارٹ فون چیک کرتے ہیں۔ ہماری زندگی انٹرنیٹ اور ایپلی کیشنز کی دنیا میں اس قدر چھوٹی ہو کر رہ گئی ہے کہ جب انٹرنیٹ نہ ہو تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا کیا جائے۔
لیکن اس کا ایک منفی پہلو یہ بھی ہے کہ جس پوسٹ کو صارفین پسند کرتے ہیں اور اچھے اچھے کمنٹس کرتے ہیں، اسی پوسٹ پر ایسے لوگ بھی آ جاتے ہیں جو صرف تنقید کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ہراساں ہونے کے باعث ذہنی صحت بھی خراب ہوتی ہے جس کے باعث جسمانی صحت پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔
نادیہ حسین پاکستان کی ورسٹائل ماڈلز میں سے ایک ہیں جنہوں نے نفرت پھیلانے والوں کو ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔
نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ”جب بولو، اچھا بولو ورنہ مت بولو!!!!!! سکول یا گھر میں یہ سبق کبھی پڑھایا ہے؟؟؟؟؟ اور ہاں! میں یہ کیسے بھول سکتی ہوں کہ آپ سب پڑھے لکھے (یا ان پڑھ) جاہل ہیں!!!!!“
جبکہ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر لکھا ہے۔ ”چڑیل، جادوگرنی، کھسرا، کھسری، کوجی، کوجا، بھوتنی، بھاﺅ، رنڈی، ملے تم خود، تیرا باپ، تیری ماں، تیری بہن، تیرا بھائی، تیرا پورا خاندان!!! کسی اور کو گالی دینے سے پہلے اپنی شکل دیکھو گٹر کے سانپ; جس گند میں رہتے ہوں وہ ہی بولتے ہو!!! تم جانتے ہو کہ تم کون ہو!!! اور ہاں، میں تم سے بات کر رہی ہوں، احمقو!!!
میں تم جیسے خوفناک اور نفرت کرنے والے افراد کی صورت میں اپنے فالوورز میں اضافہ نہیں کرنا چاہتی!!! اگر تمہیں پسند نہیں تو اپنا منہ بند رکھو یا پھر ان فالو کر دو!!! نہیں تو تم لوگوں کو بلاک کر کے مجھے بہت زیادہ خوشی ہو گی!!!“
اس طرح کے تمام غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنا بعض اوقات خوفناک نتائج کا سبب بھی بن سکتا ہے اور نادیہ حسین نے ان سب کو یہ کہتے ہوئے خاموش ہی کر دیا ہے کہ ”جب بولو اچھا بولو، ورنہ مت بولو۔۔۔“ نادیہ حسین کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


