پی آئی اے کی یہ پائلٹ لڑکیاں کون ہیں؟


اس تصویر میں نظرآنے والی خواتین پائلٹ کیپٹن مریم مسعود اور فرسٹ آفیسر شمائلہ مظہر ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کی وجہ ان کی تصویر کے ساتھ لکھے الفاظ سے واضح ہوتی ہے، جو بجائے خود ان کے لئے خراج تحسین ہیں۔ پی آئی اے کی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’گلگت کی پرواز بہت مشکل ہے اور اس کیلئے بہت زیادہ درستی اور تکنیک کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری متحرک جوڑی کیپٹن مریم مسعود اور فرسٹ آفیسر شمائلہ مظہر جب خوبصورت شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں میں پرواز کرتی ہیں تو اس سفر کو بہت آسان بنا دیتی ہیں۔ ‘‘

یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور اب ہر کوئی ان باہمت اور قابل خواتین پائلٹوں کو سراہتا نظر آتا ہے ۔ آصف پاشا نامی سوشل میڈیا صارف نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’میری آٹھ سالہ بیٹی پائلٹ بننا چاہتی ہے ۔ یہ لمبا سفر ہے لیکن ایک دن وہ یقیناًاپنا مقصد حاصل کرلے گی۔ اس کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کے والدین کیلئے کتنے فخر کالمحہ ہے۔‘‘مومنہ وحید کاکہنا تھا ’’میں مریم مسعود کے ساتھ گلگت سے اسلام آباد کا سفر کر چکی ہوں۔ اگرچہ موسم ابر آلود تھا لیکن یہ بہت ہی متوازن پرواز تھی۔ تمہیں سلام پیش کرتی ہوں لڑکی! ‘‘ فوزیہ یزدانی نے لکھا ’’لڑکیو، مجھے تم پر فخر ہے! ‘‘اسی طرح حسن نامی صارف کا کہنا تھا ’’بہت شاندار خواتین۔۔ تم پاکستان کیلئے باعث فخر ہو!‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).