راولپنڈی این اے 59 میں کون جیتے گا؟ چوہدری نثار یا تحریک انصاف کے غلام سرور؟


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 میں عوامی سروے کے مطابق چوہدری نثار کوپی ٹی آئی کے غلام سرور پر واضح برتری حاصل ہے۔ عوام کی اکثریت چوہدری نثار کو الیکشن میں کامیاب کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ حلقے کے رہائشیوں نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ا نھیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چوہدری نثار آئندہ انتخابات میں شیر کے نشان سے الیکشن لڑیں یا آزاد حیثیت سے، وہ ہر حال میں چوہدری نثار کو ہی ووٹ دیں گے۔ اگر نظریات کی سیاست کرنے والوں کی فہرست بنائی جائے تو چوہدری نثار اس میں سب سے اوپر ہوں گے، وہ عوامی لیڈر ہیں جو ہمیشہ حق کی بات کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بعض حامی افراد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار 5 سال ایم این اے اور وزیر داخلہ رہے لیکن انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ برسوں سے چوہدری نثار اور مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیتے آرہے ہیں لیکن چوہدری نثار نے کبھی ان کی مشکلات حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے نجی ٹی وی نے ایک سروے منعقد کیا۔ سروے کا مقصد آئندہ انتخابات قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59کے حوالے سے عوام کی پسند اور ناپسند کا جائزہ لینا تھا۔ قومی اسمبلی کے اس حلقے سے چوہدری نثار آزادی حیثیت سے جبکہ غلام سرور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں۔ حلقے کے اندر دونوں امید واروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے لیکن عوامی سروے کے مطابق چوہدری نثار کو غلام سرور پر واضح برتری حاصل ہے۔

چوہدری نثار نے 2013 میں بھی اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر)صابر کو بھاری مارجن سے شکت دی تھی۔ عوامی سروے کے مطابق حلقہ این اے59میں عوام کی اکثریت چوہدری نثار کے ساتھ ہے اور انھیں کو ووٹ دے گی۔ سروے کے دوران حلقے کے ایک رہائشی شخص نے کہا کہ ان کا اور ان کے خاندان کا ووٹ چوہدری نثار کے ساتھ ہے کیونکہ انہوں نے حلقے کے لیے بہت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

عوامی سروے کے دوران جب ایک خاتون سے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حلقے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا ووٹ چوہدری نثار کے ساتھ ہے۔ انہوں نے حلقے کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی چوہدری نثار نے اپنے پانچ سال میں اپنے حلقے میں طالبات کے لیے کئی سکول اور کالجز بنائیں ہیں جس کے باعث طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو رہی ہے۔ ایک اور رہائشی سے جب آئندہ انتخابات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ چوہدری نثار ان کے پسندیدہ لیڈر ہیں انھیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چوہدری نثار آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں یا آزاد حیثیت سے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).