اس لڑکی سے ساری دنیا نفرت کیوں کرتی ہے؟


اس لڑکی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس سے دنیا میں سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے، اس نے ایسا کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

کرسٹی اپنی بدمزاجی سے ہمسایوں اور محلہ داروں کو تو تنگ کرتی ہی تھی لیکن اس سے لوگوں کی نفرت کچھ عرصہ قبل اس وقت عروج کو پہنچ گئی جب اس نے اپنے گھر کے باہر کھڑی ایک ایمبولینس کو بھی نہ بخشا اور اس پر بھی مغلظات سے بھرپور ایک نوٹس چسپاں کر دیا۔ اس نے نوٹس پر لکھا تھا کہ ”یہ کیا بے شرمی ہے، تمہاری اس گھٹیا حرکت نے پوری گلی روک رکھی ہے، تم کسی مریض کے لیے بھی یہاں آئے ہو تو ہمیں کیوں تنگ کر رہے ہو، میرے گھر کے سامنے سے فوراً ایمبولینس ہٹاﺅ۔“

علاقے کے کسی شخص نے کرسٹی کے اس نوٹس کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور یوں عالمی نفرت کرسٹی کا مقدر بن گئی۔ برطانوی شہر سٹاک آن ٹرینٹ میں کرسٹی کے سابق ہمسائے ڈینس کا کہنا تھا کہ ”کرسٹی 16ماہ تک ہمارے محلے میں رہی، وہ اس قدر لوگوں کو تنگ کرتی تھی کہ ان 16ماہ میں ہمسایوں نے 150بار پولیس کو اس کی شکایت کی۔ گزشتہ دنوں اس کے تمام ہمسایوں نے مل کر شکایت کی جس پر اسے گھر سے نکال دیا گیا اور وہ کہیں اورجانے پر مجبور ہو گئی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).