کولمبین فٹبال ٹیم کی فین یہ خاتون کون ہیں؟

فیفا ورلڈکپ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں اور ہر کوئی اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت کرنے میں مصروف ہے۔
کچھ روز قبل کولمبیا اور جاپان کے درمیان بھی میچ ہوا جس میں کولمبین مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا جب ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے بعد سوشل میڈیا پر کولمبین ٹیم کی ایک مداح کی تصویر نے دھوم مچا دی۔
جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو ہر کوئی ایک ہی سوال پوچھنے لگا کہ یہ دوشیزہ کون ہے؟ اور بالآخر اس سوال کا جواب مل ہی گیا ہے کیونکہ اس لڑکی کا نام ’ڈینیلا بوٹیرو‘ ہے جو اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے منسلک ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
آپ کو یہ جان کر بھی شدید حیرت ہو گی کہ ڈینیلا کی عمر 32 سال ہے لیکن اپنی خوبصورتی کے باعث وہ 25 سال سے زیادہ کی نہیں لگتی جبکہ اس کی آنکھیں اس قدر خوبصورت ہیں کہ دیکھنے والا مبہوت ہو کر رہ جاتا ہے۔ ذیل میں ڈینیلا کی چند مزید تصاویر دی جا رہی ہیں۔
Facebook Comments HS





















