مجاہد ختم نبوت عامر لیاقت اور معروف اداکار حمزہ عباسی میں شدید تلخ کلامی
عمران خان کے دو قریبی ساتھی اور پاکستانی میڈ یا کی معروف شخصیات حمزہ علی عباسی اور عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر الجھ پڑے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے حدیث نبوی شیئر کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ”اللہ تعالیٰ کے پیغمبر ﷺنے فرمایا آخری زمانے میں ایسے لوگ بھی آئیں گے جو اسلام کو دنیاوی معاملات کے لیے دھوکہ دہی سے استعمال کریں گے اور لوگوں کے درمیان بھیڑ کی چمڑی پہنے ہوئے ظاہر ہوں گے تاکہ اپنی عاجزی ظاہر کر سکیں ۔ان کی زبان چینی سے زیادہ میٹھی ہو گی لیکن ان کے دل بھیڑیوں جیسے ہوں گے۔ ترمذی “
اس پر معروف میزبان عامر لیاقت بھڑک اٹھے اور کہا کہ کسی حدیث کا حوالہ نہ دو اور حدیث سے مت کھیلوں ۔انہوں نے حمزہ علی عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چینل کا قابل نفرت چہرہ ہو اور نشے کی لت میں ملوث ہو ،تمہارے لیے بہتر ہے کہ تم اپنی نوکری ’اداکاری‘کرو ،ورنہ میں بھی بتا دوں گا کہ تمہارا ایمان کیا ہے اور تم کس چیز کی تبلیغ کرتے ہو۔ اب دفع ہو جاﺅ ۔
Facebook Comments HS



