نوجوان نے اپنے بھائی کی جان بچانے کے لئے خود کشی کرلی

بھارت میں ایک پڑھے لکھے نوجوان نے بستر مرگ پر پڑے اپنے بھائی کی جان بچانے کے لئے ایسی حرکت کر ڈالی کہ خود بھی جان سے گیا اور ضرورتمند بھائی کے بھی کسی کام نا آ سکا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ورناما شہر کے بابریہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں انجینئیرنگ سال دوم کے طالب علم نیتی کمار ٹانڈل کی لاش ہوسٹل کے کمرے میں چھت سے لٹکتی ملی تھی۔ اس نے خود کشی کر لی تھی لیکن اس انتہائی اقدام کی وجہ اس وقت معلوم ہوئی جب اس کے ہاتھ سے لکھا ایک نوٹ ملا۔ نوجوان نے اپنی آخری تحریر میں لکھا تھا کہ اس کے بڑے بھائی کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور وہ اس لئے خودکشی کر رہا ہے کہ اس کے گردے اس کے بھائی کو عطیہ کر دئیے جائیں۔ بدقسمتی دیکھئے کہ یہ نوجوان خود بھی جان سے گیا اور اس کے گردے بھائی کے بھی کسی کام نا آئے۔ جب لاش ملی تو اس کی موت کو 36 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا تھا اور ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اب اس کے گردے کسی کام کے نہیں رہے تھے۔
Facebook Comments HS

