عریج نے بال کیوں کٹوائے؟


اسلام آباد کی اس لڑکی نے اپنا سر شیو کردیا، بالوں سے نجات کیوں حاصل کرلی؟ وجہ جان کر آپ بھی اسے داد دیں گے

عریج کہتی ہیں کہ وہ تو ٹنڈ کے فوائد کی قائل ہو گئی ہیں اور دوسری خواتین سے بھی کہتی ہیں کہ ایک بار یہ تجربہ ضرور کر کے دیکھیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ان فوائد کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ” اب مجھے بال بنانے کی فکر نہیں ہوتی۔ شیشے کے سامنے لمبے وقت تک کھڑے رہ کر خود کو سجانے سنوارنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی۔ اب مجھے لمبے بالوں کو دھونے ، سیدھا کرنے ، خشک کرنے اور کہیں آنے جانے سے پہلے بال بنانے کی پریشانی بھی نہیں رہی۔ سب سے اہم بات یہ کہ مجھے ان درجنوں ہیئر پراڈکٹس کی ضرورت بھی نہیں رہی جو میں پہلے لمبے بالوں کی وجہ سے استعمال کرنے پر مجبور تھی۔ اب تو چٹکی بھر شیمپو سے کام چل جاتا ہے۔ “

Facebook Comments HS