رحیم یار خان سے 3 لاوارث لڑکیوں کی لاشیں برآمد، علاقے میں خوف و ہراس
رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور سے ایک اور کمسن بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد48 گھنٹے کے دوران ملنے والی یہ تیسری لاوارث لاش ہے جبکہ تینوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا طریقہ کار ایک جیسا نکلا۔علاقے میں خوف و ہراس ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت پور کے علاقے تھانہ تبسم شہید ورک کے چک عباسیہ سے آٹھ سالہ بچی کی لاوارث لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی لاش دو روز قبل جن پور کے موضع چند والی میں سڑک کنارے گنے کی فصل سے سکول ڈریس میں ملبوس بارہ سالہ بچی کی تھی اور اسی روز دوسری لاش چک 721 پی میں بیس سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش ملی جو ابتدائی رپورٹ کے مطابق چار ماہ کی حاملہ تھی۔
دونوں کی شناخت نہ ہونے پر لیاقت پور میں سپرد خاک کر دیا گیا ، تیسری آٹھ سالہ کمسن بچی کی لاش ہے تحصیل ہسپتال لیاقت پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید ورک محمد یاسین کے مطابق اس کے گلے پر نشانات موجود ہیں۔تینوں لڑکیوں کوقتل کرنے کا طریقہ واردات ایک جیسا ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے بیس سالہ مقتولہ کے فنگر پرنٹ لیکر شناخت کے لئے وزیر داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).