ریحام خان کے خلاف داڑھی والی تصویر شائع کرنے پر تھانے میں درخواست


 

ریحام خان کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ میں درخواست دی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریحام خان نے ٹویٹر پر دین کا مذاق اڑایا۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں ان کے سر پر رومال اور چہرے پر داڑھی موجود ہے، اس تصویر کے باعث ریحام خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کی جانب سے ریحام خان کی اس حرکت کو اسلامی اقدار کی توہین قرار دیا گیا تھا۔

Facebook Comments HS