نسوانی حسن میں اضافے کیلئے شوہر کے 9 لاکھ روپے لگوا کر طلاق لینے والی خاتون


نوجوان لڑکی نے نسوانی حسن میں اضافے کیلئے شوہر کے 9 لاکھ روپے لگوا دئیے، لیکن پھر سرجری ہوتے ہی ایسا کام کردیا کہ آدمی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

اخبار دی مرر سے بات کرتے ہوئے وکٹوریہ ڈکورتھ نامی اس خاتون کا کہنا تھا کہ نسوانی حسن میں اضافہ اس کا خواب تھا، جسے پورا کرنے کے لئے اپنے خاوند مارک ڈیلزیل کو قائل کیا کہ وہ آپریشن کے لئے چھ ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 9لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم دے دیں۔ مارک نے اپنی بیگم کی فرمائش پوری کرنے کے لئے دل پر پتھر رکھا اور بھاری رقم اس کے حوالے کردی۔ وکٹویہ نے آپریشن کروایا جو کامیاب رہا اور اس کا نسوانی حسن میں اضافے کا خواب پورا ہوگیا، لیکن بجائے اس کے کہ وہ اپنے خاوند کی شکر گزار ہوتی اس نے ایک ایسا فیصلہ کرلیا کہ بیچارے مارک کی زندگی ہی برباد ہوگئی۔

مصنوعی حسن پانے کے بعد وکٹویہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نا تھا۔ جلد ہی اس نے ماڈلنگ کا آغاز بھی کردیا اور اس میدان میں خوب کامیابیاں سمیٹیں۔ وہ اپنے حسن کو دنیا بھر کو دکھانے کے لئے بے تاب تھیں لہٰذا برہنہ ماڈلنگ بھی شروع کردی۔ مارک نے جب وکٹوریہ کے نئے طرز زندگی پر اعتراض کیا تو دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا اور تلخی بڑھتی ہی چلی گئی، جس پر وکٹویہ نے بالآخر فیصلہ کیا کہ وہ مارک کے ساتھ اور نہیں چل سکتی اور علیحدگی کا اعلان کردیا۔

انہوں نے اپنے فیصلے کے متعلق کہا کہ اسے اس پر کوئی ندامت نہیں بلکہ وہ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا ”اب میں اپنے دو بچوں کی اکیلی ماں اور تنہا خاتون ہوں لیکن مجھے خوشی ہے کہ میرے پاس شاندار نسوانی حسن اور ماڈلنگ کیریئر ہے۔ میں نے اپنی شادی پر اپنے حسن کو ترجیح دی ہے، اور اپنے خاوند پر ماڈلنگ کو ترجیح دی ہے۔ میں بہت ہی خوش ہوں اور مارک کے پیسے کبھی واپس نہیں کروں گی۔“

Facebook Comments HS