ونود کامبلی نے اہلیہ کو نامناسب انداز میں چھونے والے شخص کو بری طرح پیٹ ڈالا


انڈین میڈیا کے مطابق گلوکار انکت تیواری کے والد 59 سالہ ار کے تیواری نے شاپنگ مال میں سرعام سینڈل سے پٹائی کرنے کے خلاف سابق کرکٹر ونود کامبلی کی بیوی اینڈریا ہیوٹ اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ا?ر کے تیواری نے ممبئی کے بنگر نگر تھانے میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی کی بیوی نے انہیں شاپنگ میں سینڈل سے مارا اور ان کی بے عزتی کی۔
گلوکار انکت تیواری کے والد کے مطابق سابق کرکٹر نے بھی ان پر بلاوجہ تشدد کیا۔ دوسری جانب 46 سالہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب انداز میں اہلیہ کو چھونے والے شخص سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے بیٹے کو بلا کر معاملے کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی۔سابق کرکٹر کی بیوی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کے والد نے انہیں شاپنگ مال کے گیم زون میں اس وقت نامناسب انداز میں چھوا جب وہ بچوں کے ساتھ موجود تھیں۔


