عمران خان نے این اے 53 کی انتخابی مہم اسد عمر کی بجائے زلفی بخاری کے سپرد کر دی


 

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں انتخابی مہم اسد عمر سے واپس لے کر اپنے قریبی دوست زلفی بخاری کے سپرد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری نے اپنے سسر اور مسلم لیگی رہنما ظفر علی شاہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ظفر علی شاہ حلقہ این 53 اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ عمران خان نے ظفر شاہ کے داماد زلفی بخاری کو این اے 53 کا انتخابی انچارج بھی مقرر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ظفر علی شاہ 5 جولائی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔