فضل محمود


\"51b9ed045a501\"پاکستانی کرکٹر فضل محمود 18 فروری ، 1927 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان میں شمالی پنجاب کی کرکٹ ٹیم سے رانجی ٹرافی میں حصہ لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا اور قیام پاکستان کے بعد 16 اکتوبر 1952 میں بھارت کے خلاف کھیل کر پاکستان ٹیم سے اپنا کیرئر شروع کیا اور دس سال بعد سولہ سے بیس اگست انیس سو باسٹھ میں انگلستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہا۔

لکھنؤ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف جو ٹیسٹ میچ جیتا اس میں فضل محمود نے چورانوے رنز دے کر بارہ وکٹیں لیں اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

فضل محمود دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے فاسٹ میڈیم باؤلر تھے۔ انہوں نے چونتیس ٹیسٹ میچوں میں ایک سو انتالیس وکٹیں حاصل کیں اور تیرہ اننگز ایسی ہیں جن میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ایک سو بارہ انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے جن میں انہوں نے چار سو چھیاسٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

فضل محمود نے اوول کے میدان پر انگلستان کے خلاف ننانوے رنز دے کر بارہ وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان نے انگلینڈ (ایم سی سی) کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتا۔ اس میچ میں ان کے لیگ کٹرز نے بہت شہرت حاصل کی۔ وہ آف کٹر اور لیگ کٹر دونوں طرح کی گیندیں کرانے کے لیے بہت مشہور تھے اور میٹ کی پچوں پر خاص طور سے بہت مؤثر باؤلر سمجھے جاتے تھے۔ گیند پر زبردست کنٹرول اور پچ پر مسلسل موومنٹ کرانا ان کا امتیاز سمجھا گیا۔

جب انیس سوپچپن میں انہیں وزڈن کرکٹر آف دی ائیر کا خطاب دیا گیا تھا تو کہا گیا تھا کہ وہ مردوں اور لڑکوں کے ہیرو اور عورتوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

تیس مئی، 2005 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے پر انتقال ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments