بے وفائی کے شک پہ شوہر کو جنسی عضو سے محروم کر دیا


غصے میں آکر بیوی نے شوہر کی مردانگی کھڑکی سے باہر پھینک دی

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق یہ بدقسمت شخص 40 سالہ سری پان سانوسان ہے جس کا جھگڑا اس کی 24 سالہ بیوی کرونا سانوسان سے ہوا تھا۔ دراصل کرونا کو شک تھا کہ سری پان اس کے ساتھ بے وفائی کر رہاتھا جس پر پہلے بھی ان کے درمیاں بحث و تکرار ہو چکی تھی۔ گزشتہ روز ایک بار پھر ان کے درمیاں جھگڑا ہوا تو کرونا نے طیش میں آ کر چھُرے سے اپنے شوہر کے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالااور اسے کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔

سری پان پر یہ ظلم ہوا تو وہ درد سے چیخنے اور تڑپنے لگا۔ اس کی چیخیں سن کر ہمسائے دوڑے ہوئے اس کی مدد کو آئے اور ایمبولینس بلوائی۔ اسے سمتی ویج سری راچا ہسپتال لے جایا گیا اور کچھ دیر بعد اس کا کٹا ہوا عضو بھی گلی میں سے ڈھونڈ کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کا سری پان کا علاج جاری ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کے جسم سے الگ ہونے والا عضو دوبارہ جڑ سکے گا یا نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).