باتھ روم کی تعمیر کے دوران انوکھا سرپرائز


نیا گھر خریدنے کے بعد میاں بیوی نے باتھ روم دوبارہ تعمیر کروانے کا فیصلہ کیا، ٹھیکیدا رنے دیوار صاف کرنا شروع کی تو پچھلے مالک کی ایسی چیز نظر آگئی کہ حیران پریشان رہ گیا، کیا تھا؟ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

ویب سائٹ ”مرر“ کے مطابق ایلکس اور جیس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ واقعہ بیان کیا ہے اور وہ تصویر بھی پوسٹ کی ہے جو باتھ روم کی دیوار توڑنے پر برآمد ہوئی۔ ہوا کچھ یوں کہ جب باتھ روم کی دیوار توڑی جا رہی تھی تو اس کی اوپری تہہ کے نیچے ایک اور تہہ برآمد ہو گئی جس پر پچھلے مالک کی جانب سے ایک دلچسپ پیغام لکھا تھا۔ یہ تحریر کچھ یوں تھی ”ہیلو! ہم شنسیکییز ہیں۔ ہم نے 1995 میں یہ باتھ روم نیا بنوایا۔ اب اگر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اسے نئے سرے سے تعمیر کروا رہے ہیں۔ ہماری تعمیر میں کیا خرابی تھی؟“ اس تحریر کے ساتھ ہی مسٹر اور مسز شنسیکی کی تصویر بھی آویزاں تھی۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس کے نیچے ایک خرگوش کی تصویر بھی تھی، جس کے ساتھ لکھا تھا ”یہ ہمارا خرگوش ’کیسی‘ ہے۔ یہ بھی ہمارے ساتھ اسی گھر میں رہتا ہے۔“

ایلکس اور جیس کا کہنا ہے کہ وہ اس پیغام کو پڑھ کر ہنس ہنس کر دہرے ہو گئے۔ ٹھیکیدار بھی بہت محظوظ ہوا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے مکانات اور تعمیر نو کے کام سے منسلک ہے لیکن ایسی دلچسپ چیز کبھی نہیں دیکھی۔ایلکس اور جیس نے باتھ روم کی دیوار کے اندر لکھے اس پیغام کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جہاں اسے اب تک 50 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).