پاکستان سپر  لیگ کی سابق چیمپیئن ٹیم پشاور  زلمی  مسلسل دوسرے سال سب سے بڑا برانڈ  قرار


پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین ٹیم پشاور زلمی کا ایک اور بڑا اعزاز۔ امریکن کمپنی نیلسن نے مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کا نمبرون برانڈ قرار دے دیا۔ ہائیر سب سے زیادہ متاثر کن اور ہائی ویلیو شرٹ لوگو قرار پایا۔ زلمی سے جڑے تمام اسپانسرز نے مسلسل دوسرے سال کامیاب ترین برانڈ ویلیو حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کی سب سے مقبول اور نمبرون اسپورٹس برانڈ پشاور زلمی نے ایک بار پھر برانڈ ویلیو میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔ امریکن کمپنی نیلسن نے مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز برانڈ قرار دیا۔ نیلسن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی اور اس سے منسلک اسپانسرز نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ چیمین بننے کے بعد گزشتہ سال بھی نیلسن نے پشاور زلمی کو نمبرون قرار دیا تھا۔

نیلسن کے مطابق پشاور زلمی نے میڈیا اورسوشل میڈیا پر فینز اور عوام کے ساتھ بہترین تعلق اور برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی۔ اور ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی مقبول اور بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پشاور زلمی کے ٹائٹل اسپانسر ہائیر پاکستان لوگو شرٹ کے لحاظ سے سب سے نمایاں اور سرفہرست برانڈ قرار پایا۔ پاکستان سپر لیگ تھری میں شریک تمام ٹیموں اور تمام اسپانسرز کے مقابلے میں پشاور زلمی کے اسپانسر ہائیر نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی۔

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بدولت پشاور زلمی کو بہترین فرنچائز بننے کا اعزازحاصل ہوا۔ جاویدآفریدی نے پھر اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ #BringBackSmiles کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر سرگرمیوں کے ذریعے پشاور، کے پی کے پاکستان اور اپنے فینز کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے رہیں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا ان کی خواہش ہے پشاور زلمی پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے چند میچز اپنے ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے سامنے پشاور میں کھیلیں۔
نیلسن کے بارے میں: امریکی کمپنی نیلسن صارفین اور میڈیا ویلیو کے لحاظ سے برانڈ ویلیو کا تعین کرنیوالی آزادنہ کمپنی ہے اور اپنی خدمات دنیا بھر میں فراہم کرتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).