پینتیس برس کی عمر میں نانی بن جانے والی خاتون


یہ نوجوان لڑکی اتنی چھوٹی عمر میں نانی بن گئی کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

یہ فلوریڈا شہر سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ یارلس روئس ہیں جو 35 سال کی عمر میں نانی بن گئی تھیں۔ اگرچہ ان کے تین بچے اور دو نواسیاں ہیں لیکن انہیں دیکھنے والے اکثر لوگ یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ وہ 25سے زیادہ کی نہیں ہیں۔ ”دی مرر“ کے مطابق یارلس کا کہنا ہے کہ وجب وہ اپنی بیٹی کی 21ویں سالگرہ پر اس کے ساتھ ایک پارٹی میں گئیں تو انہیں لوگوں کو بار بار بتانا پڑا کہ وہ اپنی بیٹی کی بڑی بہن نہیں بلکہ اس کی والدہ ہیں۔ ان کی وضاحت کے باوجود لوگ یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوتے کہ ان کی عمر 38 سال ہے بلکہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ وہ بمشکل 25سال کی نظر آتی ہیں۔

یارلس ابھی تک نوجوانوں کی وجہ کا مرکز رہتی ہیں، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا ”مجھے بہت سے میسج ملتے ہیں جن میں میرے ساتھ اظہار محبت کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام اور فیس بک پر بہت سے نوجوان میرے ساتھ رابطہ کرتے ہیں۔ وہ مجھے بتاتے ہیں کہ میں بہت خوبصورت ہوں اور جب میں انہیں بتاتی ہوں کہ ان کی عمر کی میری بیٹیاں ہیں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں اور میری بات پر یقین نہیں کرتے۔“

یارلس نے اپنی بیٹیوں کے بارے میں بتایا کہ ”میری بڑی بیٹی سمیشلی کی عمر 23سال جبکہ اس سے چھوٹی لتیشکا کی عمر 21سال ہے۔ میرا بیٹا 16 سال کا ہے۔جہاں تک میری خوبصورتی کی بات ہے تو آپ یقین کیجئے میں اپنے چہرے پر بہت ہی کم میک اپ استعمال کرتی ہیں۔ جلد کیلئے طرح طرح کی پراڈکٹس کو میں نے کبھی ہاتھ نہیں لگایا کیونکہ ان میں مضرِ صحت کیمیکل ہوتے ہیں۔ میں اپنی جلد کی حفاظت کیلئے روزانہ ناریل کا تیل ضرور استعمال کرتی ہوں۔“

یارلس اتنی کم عمری میں نانی کیسے بن گئیں، اس کے متعلق انہوں نے بتایا ”میں نے اپنی بڑی بیٹی کو 15سال کی عمر میں جنم دیا اور پھر اس کے ہاں بھی کم عمری میں ہی بچی کی پیدائش ہو گئی۔ بس یہ اتفاق تھا کہ میں خود بھی نوعمری میں ماں بنی اور پھر میری بیٹی بھی نوعمری میں ہی ماں بن گئی۔ یوں میں محض 35 سال کی عمر میں نانی بن گئی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).