ثانیہ مرزا کا میگزین کے لیے فوٹو شوٹ


حاملہ ثانیہ مرزا کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے تقریبا آٹھ سال قبل شادی کی تھی تاہم کچھ ماہ قبل ثانیہ مرزا نے حاملہ ہونے کی خبر دے کر ہر کسی کو حیرت میں مبتلا کر دیا جس کے بعد انہیں ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے جبکہ اس کے بعد انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بچے کے نام کے ساتھ ماں اور باپ دونو ں کا ہی نام لگائیں گے ۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر انتہائی خوبصورت تصاویر جاری ہیں جو کہ انٹر نیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو چکی ہیں ، ثانیہ مرزا نے خواتین کے خصوصی میگزین ” جے ایف ڈبلیو “ کیلئے فوٹ شوٹ کروایا اور ان کی تصویر کور پیج پر لگائی گئی ۔

اوپر دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ثانیہ مرزا انتہائی خوبصورت لال رنگ کے گاؤن میں ملبوس ہیں جس میں وہ قیامت ڈھا رہیں اور صارفین ان کی تعریفوں کے انبار لگا رہے ہیں۔

درج بالا تصویر میں ثانیہ مرزا سکن رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں جس میں نقشی کا انتہائی خوبصورت کام کیا گیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں میں سوٹ کے ساتھ میچ کی گئی چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں ۔یہ تصویر دیکھ کر ایک صارف نے تو انہیں ’’سندری‘‘ قرار دیدیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی کی اوپر دی گئی تصویر دراصل انہوں نے میگزین کیلئے بنوائی تھی جوکہ خواتین کے خصوصی میگزین ’’ جے ایف ڈبلیو ‘‘ کیلئے بنوائی، اس تصویر کو دیکھ کر صارفین ’’ ماشااللہ‘‘ کہہ رہے ہیں اور بری نظر سے بچانے کیلئے دعائیں دے رہے ہیں۔

اس تصویر میں ثانیہ مرزا سویمنگ پول میں کھڑی کے قریب کھڑی ہیں اور انتہائی خوبصورت فراک پہن رکھا ہے تاہم یہ تصویر پچھلی تصویر سے مطابقت رکتھی ہیں لیکن اس میں وہ زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).