میں نے روحانی لوگوں سے رہنمائی مانگی جس سے میں اور زیادہ کنفیوز ہو گیا ہوں؛ میں پاگل ہو رہا ہوں


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے ایک موبائل کا بھی تذکرہ ہے جس پر ماضی میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کافی تنقید کی۔ اس موبائل کے حوالے سے ریحام خان نے اپنی کتاب میں تذکرہ کرتے لکھا کہ ایک رات پہلے میری عمران خان سے بہت لڑائی ہوئی اور اگلی صبح میں باتھ روم میں کھڑی تھی، وہ باہر آئے اور کہا کہ گزشتہ رات جو ہوا، اس پر مجھے معاف کر دو۔ عمران خان کی جانب سے اس معافی پر مجھے دھچکا لگا ،اس وقت مجھے لگا کہ عمران خان کو حقیقت میں پچھتاوا ہوا ہے۔

اس وقت میں نے عمران خان نے جب مجھے گلے لگا یا تو میں نے سختی سے کہا کہ یہ ہینکی پینکی بند ہو جانی چاہیے، آپ کو اپنا رویہ درست کرنا ہو گا ،اب میرا فون دو اور اس میں سے سب ڈیلیٹ کر دو۔ عمران خان نے کہا کہ تمہارے پاس نیا فون آ گیا ہے، اپنا نمبر کسی کو نہ دینا، ہم وائبر پر بات کیا کریں گے۔ عمران خان نے پرانے موبائل کے بارے میں کہا کہ وہ بہت سست ہو گیا ہے۔ میں نے کہا ایک دن کے استعمال کے لیے دے دو، ہم اسے دوسرے ماڈل کے ساتھ کل تبدیل کر لیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میرے بیگ میں سے اپنا فون لے لو اور میں نے وہاں سے موبائل لے لیا۔ پھر میں نے لندن جانے سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تم اب کیوں جا رہی ہو؟ میں نے جواب دیا کہ کیوں نہ ہم ہفتے کو ملیں، ہماری شادی کی پہلی سالگرہ ہے۔ اس پر مجھے سرپرائز دو۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ وہاں میرے لڑکے ہیں، میں کیسے ملوں گا؟ تو میں نے کہا کہ ہم اکٹھے رات کا کھانا کھائیں گے اور پھر تم اپنے لڑکوں کے پاس چلے جانا۔

میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر یوسف کے ساتھ ائیر پورٹ کے لیے چلی گئی۔ راستے میں یوسف نے مجھے فون دیا جس پر میل باکس پہلے سے کھلا ہوا تھا۔ جسے دیکھ کر میں دنگ رہ گئی اور اس تکلیف کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ان میں سے ایک ای میل عمران خان اور لاہور میں ان کے حجام کے درمیان تھی۔ ایک اورای میل پیغام میں عمران خان ایک خاتون سے کہہ رہے تھے کہ انہیں اس خاتون سے شادی کرنی چاہیے تھی۔ ایک اور ای میل پیغام میں عمران خان ایسی خاتون سے بات کر رہے تھے جسے وہ ملے ہی نہیں، عمران خان اس سے میرے ماضی کے بارے میں معلومات لے رہے تھے۔ ایک ای میل میں کئی ہفتوں سے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا تھا جو عمران خان اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ کرسٹین بیکر کے درمیا ن تھی۔ کرسٹین بیکر عمران خان کو بتا رہی تھی کہ میرے پہلے شوہر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں تاکہ مجھ پر حملے کرائے جا سکیں۔

میں نے یہ تمام ای میلز اپنے اکاﺅنٹ پر بھیج دیں اور اپنے بیٹے کو بھی بھیج دیں۔ پھر میں نے عمران خان سے رابطہ کیا تو آگے سے انہوں نے پیغام بھیجا جب چیزیں بہتر ہونے لگتی ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ہو جاتا ہے، ہم منحوس ہیں۔ اس پر میں نے کہا تمہیں اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔ میں واپس بنی گالا آرہی ہوں اور تمہیں یہ سب دکھاﺅں گی۔ پھر عمران خان نے پیغام بھیجا ایک دن میں تمہیں بتاﺅں گا کہ پچھلے دس مہینوں سے میں کن حالات سے گزر رہا ہوں، لوگوں کی جانب سے تمہارے ماضی کے بارے میں جو باتیں سننے کو مل رہی ہیں، میں بہت کنفیوز ہو گیا ہوں اور بہت ٹوٹ چکا ہوں۔ میں تم سے پیار کرتا ہوں اور مجھے ہر اس چیز پر شک ہے جو تم نے مجھے بتائی۔ میں نے روحانی لوگوں سے رہنمائی مانگی جس سے میں اور زیادہ کنفیوز ہو گیا ہوں، میں پاگل ہو رہا ہوں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).