خواتین اصل میں کن چیزوں سے متاثر ہوتی ہیں؟


آج کے نوجوان میں یہ ثاثر عام پایا جاتا ہے کہ جنس مخالف کو متاثر کرنے کیلئے مہنگی گاڑی ، جدید فیشن اور مستحکم مالی حیثیت ہی بنیادی اہمیت کی چیزیں ہیں۔ نہیں ، حقیقت میں ایسا نہیں ہے، بلکہ سچ تو یہ ہے کہ آپ کی مثبت شخصیت اور شریفانہ انداز جنس مخالف کو اپنی جانب مائل کرنے میں اصل کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کا اندازہ ویب سائٹ parhloپر خواتین کی آراء پر مشتمل ایک رپورٹ سے کیا جا سکتا ہے، جس میں خواتین نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح کے مردوں سے متاثر ہوتی ہیں۔

یہ خواتین کہتی ہیں کہ وہ سب سے پہلے مرد کی شخصیت کو دیکھتی ہیں۔ دراصل ابتدائی طو رپر جب خواتین قدرے خاموش نظر آرہی ہوتی ہیں تو وہ مرد کی شخصیت کا بغور جائزہ لے رہی ہوتی ہیں۔ مرد کے شخصیت جتنی زیادہ مثبت ہوتی ہے خواتین اس سے اتنی ہی زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

اس کے بعد آپ کی باڈی لینگوئج کا کردار بہت اہم ہے، یعنی آپ کتنے پر اعتماد نظر آتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ بات بہت اہم ہے کہ خاتون کو خوش آمدید کہتے وقت آپ پر اعتماد انداز میں سیدھے کھڑے ہوں۔ یہ انداز متاثر کن ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح آنکھیں چرانے کی بجائے پر اعتماد انداز میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔ بے جا گھبراہٹ و ہچکچاہٹ کے شکار مردوں سے خواتین خاصی مایوس ہوتی ہیں۔ اسی طرح ضرورت سے زیادہ بڑھ بڑھ کر باتیں کرنے اور شیخی بگھارنے والے مردوں کو بھی وہ پسند نہیں کرتیں۔

اگر آپ جاننا چاہیں کہ آپ میں دلچسپی لینے والی کوئی خاتون کتنی سنجیدہ ہے تو اس کے لئے آپ ’ریورس سائکالوجی‘ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے مطلب یہ ہے کہ آپ اُس کی کسی قریبی سہیلی کے ذریعے اپنے متعلق اسے کچھ باتیں بتائیے۔ مثال کے طور پر ، اس کی سہلی آپ کے متعلق بتا سکتی ہے کہ ’’ یہ شخص تو بہت مشکل شخصیت کا حامل ہے۔ یہ کم ہی کسی کی جانب توجہ دیتا ہے ۔ بعض اوقات اسے ہنڈل کرنا اس کے اپنے گھر والوں کیلئے بھی مشکل ہوتا ہے ۔‘‘ اب اگر ایسی باتیں سن کر بھی خاتون کی دلچسپی آپ میں برقرار رہتی ہے اور وہ آپ کو ایک چیلنچ کے طور پر لیتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ واقعی آپ کی شخصیت سے متاثر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).