برف کی رنگت اور چند حیرت انگیز انکشافات


برف کے ان دونوں ٹکڑوں میں کیا فرق ہے؟ وہ بات جوآپ کو برف استعمال کرنے سے پہلے ضرور معلوم ہونی چاہیے

یہ دلچسپ انکشاف ویب سائٹ globalremedyhouse کی ایک رپورٹ میں کیا گیا، جو دیگر ایسے ہی دلچسپ وعجیب انکشافات سے بھرپور ہے۔ آپ کی دلچسپی کے لئے ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:

جب آپ وزن کم کرتے ہیں تو چربی کے خلیات غائب نہیں ہوجاتے بلکہ ان کی جسامت چھوٹی ہوجاتی ہے۔

کاکروچ کا سر کاٹ بھی دیا جائے تو وہ تقریباً دو ہفتے تک زندہ رہتا ہے۔

لائٹر کی ایجاد ماچس کی ایجاد سے پہلے کی گئی تھی۔

جسم کا طاقتور ترین مسل زبان ہے۔

جانور بجلی کی تاروں کے قریب نہیں جاتے کیونکہ وہ اْن الٹراوائلٹ شعاعوں کو محسوس کرسکتے ہیں جنہیں ہم انسان محسوس نہیں کرسکتے۔

آپ کے موبائل فون کو سال بھر چارج کرنے کا خرچ ایک ڈالر (تقریباً 128 پاکستانی روپے) سے کم ہے۔

کاغذ سے جلد کٹنے کے باعث عام زخم کی نسبت زیادہ درد ہوتا ہے کیونکہ اس میں سے خون نہیں بہتا اور ہوا کی رگڑ کی وجہ سے زخم میں تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔

ہسپتانوی زبان کا لفظ esposas بیوی کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے اور ہتھکڑی کیلئے بھی۔

کوڑے میں سے آواز اس لئے پیدا ہوتی ہے کیونکہ اس کا سرا آواز کی رفتار سے زیادہ تیزی سے حرکت کرتا ہے۔

ستاروں کی کل تعداد زمین پر پائے جانے والے ریت کے ذرات سے بھی زیادہ ہے۔

خالص ہیرے پر سانس چھوڑیں تو یہ شفاف ہی رہتا ہے مگر جعلی ہیرے پر سانس چھوڑیں تو اس کی سطح پر بھاپ جمع ہو جاتی ہے۔

وہ ایک خوراک جو کبھی خراب نہیں ہوتی شہد ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).