حمزہ علی عباسی وزیر اعظم بنتے ہی کن افراد کو لائن میں کھڑا کر کے گولی ماریں گے؟


معروف اداکار، اینکر پرسن اور تحریک انصاف کے سر گرم کارکن حمزہ علی عباسی اپنے انقلابی نظریات کے سبب نئی نسل کے نوجوانوں میں بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں حال ہی میں ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے بھی انہوں نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف کا دفاع کیا، اس سے یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ الیکشن میں حصہ لے کر اسمبلی تک ضرور جائیں گے

مگر انہوں نے اس بات کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔ تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوۓ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار پاکستانی عوام زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈال کر تبدیلی کا حصہ بنیں گے

ایک سوال کے جواب میں جس میں ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کو ایک دن کے لیۓ وزیر اعظم بنا دیا جاۓ تو ان کا پہلا اقدام کیا ہو گا؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کا وزير اعظم بنتے ہی سب سے پہلے تمام کرپٹ لوگوں کو خصوصا کرپٹ سیاست دانوں کو ایک لائن میں کھڑا کر کے گولی مار دیں گے۔

حمزہ علی عباسی پر ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے حوالے سے بھی شدید نوعیت کے الزامات لگائے ہیں جن کے مطابق ان کے عمران خان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے ان تمام الزامات کی نہ صرف سخت مذمت کی بلکہ ریحام خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).