دھوم 4 میں رنویر سنگھ اور سلمان خان جلوہ گر ہوں گے


\"ranveerبالی ووڈ کے دبنگ سپر سٹار سلمان خان اور نوجوان ادکار رنویر سنگھ بلاک بسٹر فلم دھوم سیریز کے چوتھے سیکوئل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز”دھوم“ کے تینوں سیکوئل نے بے پناہ کامیاں حاصل کی اورتینوں سیکوئل میں انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ”دھوم“ میں جان ابراہم اور ابھیشیک نے مرکزی کردار ادا کیا، 2006 میں فلم کے سیکوئل میں ہریتھک روشن نے ولن کا کردار نبھایا اور 2013 میں ”دھوم 3“ میں بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ایکشن میں نظر آئے جس نے بالی ووڈ میں اگلے پچھلے تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے اب دھوم کے چوتھے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور نوجوان اداکار رنویر سنگھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کے چوتھے سیکوئل میں سلمان خان کو کاسٹ کرنے کے لیے ان سے فلم کی کمائی کا وہی معاہدہ طے کیا جائے گا جو تیسری سیریز میں عامر خان سے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ” دھوم 4“ کے لیے میگا اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان کا نام بھی زیر غور تھا جب کہ ہریتھک روشن کو بھی دوبارہ کاسٹ کرنے کا کہا جارہا تھا لیکن نئی رپورٹس نے ان تمام خبروں کی تردید کردی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments