فریال مخدوم کو جسم کے کس حصے کی پلاسٹک سرجری کروانے پر پچھتاوا ہے؟

یہ تو سب جانتے ہیں کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران فریال مخدوم میں کچھ حیرت انگیز تبدیلیاں نظر آئی ہیں۔ ان کی شکل و صورت میں ان تبدیلیوں کو پلاسٹک سرجری کا کرشمہ قرار دیا جاتا ہے اور اسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک پرستار نے پوچھا کہ ”جسم کے کس حصے کی پلاسٹک سرجری کروانے پر آپ کو پچھتاوا ہے؟“ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فریال مخدوم نے کہا ”خوش قسمتی سے میں نے کبھی پلاسٹک سرجری کروائی ہی نہیں!“
اس جواب نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے فریال مخدوم کی ڈھیروں تصاویر ڈھونڈ نکالیں جن میں ان کی ماضی کی شکل و صورت کا آج کی شکل و صورت سے موازنہ کیا گیا ہے۔ ان کی منگنی سے لے کر 2012ءمیں شادی کی تصاویر اور بعد کی بھی متعدد تصاویر سامنے لائی گئی ہیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا چہرہ گزشتہ چند سالوں کے دوران مسلسل تبدیل ہوتا چلا گیا ہے۔ آج کل ان کی جو صورت نظر آتی ہے وہ چند سال پہلے سے بہت مختلف ہے۔
اب سوشل میڈیا صارفین ان سے یہ سوال کررہے ہیں کہ اگر انہوں نے کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی تو ان کے ہونٹ پہلے کی نسبت موٹے کیسے ہوگئے اور ناک پہلے کی نسبت اتنی باریک کیسے ہو گئی۔ فریال کی جانب سے ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔


