منا بھائی 3 میں ارشد وارثی کی جگہ سرکٹ کون بنے گا؟


”فلم منا بھائی 3 میں ’سرکٹ‘ کا کردار ارشد وارثی نہیں نبھائیں گے بلکہ۔۔۔“ راج کمار ہیرانی نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ سنجے دت بھی حیران پریشان رہ جائیں، جان کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں آئے گا

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ”منا بھائی سیریز“ کی تیسری فلم میں ’سرکٹ‘ کے کردار کیلئے ارشد وارثی کی جگہ رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار کیا ہے جس نے باکس آفس پر انتہائی زبردست کاروبار تک کیا ہی مگر فلم بینوں کی جانب سے رنبیر کپور کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا گیا ہے۔

ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو بھی رنبیر کی اداکاری بھاگئی ہے اور وہ اب انہیں ”سرکٹ“ کے کردار میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ راج کمار ہیرانی رنبیر کو ’منا بھائی سیریز‘ کی تیسری فلم میں ارشد وارثی کی جگہ کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

راج کمار ہیرانی کا ماننا ہے کہ رنبیر اور سنجے دت کو فلم بین ایک ساتھ ’منا بھائی تھری‘ میں دیکھنا پسند کریں گے۔یاد رہے کہ ارشد وارثی نے ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’ لگے رہو منا بھائی‘ میں ’سرکٹ‘ کا کردار کیا تھا جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا تھا اور یہی کردار ان کی پہچان بنا۔

فلم بینوں کو ’منا بھائی سیریز‘ میں سرکٹ کے کردار میں ارشد وارثی کے بجائے رنبیر کپور کی کاسٹ ایک آنکھ نہیں بھائی ہے اور راج کمار ہیرانی کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی فلم بینوں نے ارشد وارثی کو ہی ’سرکٹ‘ کے کردار کیلئے بہترین قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی اگلے سال ’منا بھائی‘ سیریز کی تیسری فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلئے سکرپٹ پر کام جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).