وہ ایوارڈ یافتہ تصویر جسے کھینچنے کے لئے فوٹوگرافر نے 6 سال لگائے اور 7لاکھ تصاویر کھینچیں


وہ ایوارڈ یافتہ تصویر جسے کھینچنے کے لئے فوٹوگرافر نے 6 سال لگائے اور 7لاکھ تصاویر کھینچیں، آپ بھی دیکھئے

 ایک آرٹسٹ اپنے شاہکار کی تخلیق کے لئے کس حد تک جا سکتا ہے، یہ جاننے کے لئے ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ایلن میکفائڈن سے ملئے۔ یہ وہ جنونی فوٹوگرافر ہے جس نے چھ سال کے دوران 7لاکھ 20ہزار تصاویر بنائیں، اور تب کہیں جا کر بالآخر وہ اپنی مطلوبہ تصویر بنانے میں کامیاب ہوا۔

ویب سائٹ ”وائرل نووا“ کے مطابق یہ شاندار تصویر بنانے کیلئے ایلن مسلسل چھ سال تک ایک ہی مقام پر قیام پذیر رہا۔ اس دوران وہ چھپ کر کنگ فشرنامی پرندے کی تصاویر بناتا رہا اور لاکھوں تصاویر بنائیں۔ بالآخر چھ سال بعد وہ تصویر بنانے میں کامیاب ہوا جو وہ واقعی بنانا چاہ رہا تھا۔

یہ تصویر عین اس وقت بنائی گئی جب نایاب کنگ فشر پرندہ ایک جھیل میں غوطہ لگا رہا تھا۔ اس پرندے کی تصاویر بنانا ویسے بھی قدرے مشکل کام سمجھا جاتا ہے لیکن ایلن کو تو کچھ زیادہ ہی مشکلات میں سے گزرنا پڑا۔ اپنی مطلوبہ تصویر حاصل کرنے کی کوشش میں اس نے جو لاکھوں تصاویر بنائی ہیں وہ اپنی جگہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

Facebook Comments HS