پی آئی اے کی ملازم سترہ سالہ ایمان فہیم

ابتدائی طور پر 17سالہ ایمان فہیم کی یہ تصویر پی آئی اے کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ۔ تصویر کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ”دیکھیں ہم نے کسے تلاش کر لیا! ایمان فہیم کو، ہماری سینئر ایئرکرافٹ مینٹی نینس ٹیکنیشن، جو اس وقت ایئربس کی بریک اسمبلی تبدیل کر رہی ہے۔ ایمان ایویانکس انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرنے والی کم عمر ترین لڑکی ہے۔“اس ٹویٹ پر فریحہ افتخار نامی لڑکی نے کمنٹس میں لکھا کہ ”اسے کہتے ہیں لڑکیوں کی طاقت۔ آگے بڑھتی جاﺅ لڑکی۔“
عائشہ خالد نامی خاتون نے لکھا کہ ”یہ تصویر ان لوگوں کے لیے بہتر جواب ہے جو ’اپنی گاڑی کا ٹائر خود چینج کرو‘ جیسی مہم چلا رہے ہیں۔“کرسٹین ہیلن نامی خاتون صارف نے لکھا کہ ”اس کی مسکراہٹ دیکھو۔ ایسا پیشہ اپناﺅ جس سے تم محبت کرتے ہو، پھر تمہیں زندگی میں ایک دن بھی کام نہیں کرنا پڑے گا۔“ٹی سڈ نامی ایک صارف نے یہاں پی آئی اے کی ’شہرت‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پوچھ لیا کہ ”کیا اسے تنخواہ وقت پرمل رہی ہے؟“


For all those “Apni gari ka tyre khud change karo” …. We’re definitely far better than your little clever sense of judgement !!!
#FreeAhmadreza