سنی لیون نے کس شرط پہ ایک ساتھ چھ فحش فلمیں ریلیز کی تھیں؟


بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون فی الحال اپنی بایوپک کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ ’’کرن جیت کور: دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی‘‘ کے نام سے آئی اس بایوپک میں گرل نیکسٹ ڈور سے لے کر پارن اسٹار اور وہاں سے بالی ووڈ کی راہ پر آنے کا سفر دکھایا گیا ہے۔

حال ہی میں اس ویب سیریز کی اگلی قسط دکھائی گئی ہے۔ اس میں سنی کی زندگی کے کئی راز سامنے آئے ۔ جیسے کہ ایک مرتبہ وہ پیسوں کی خاطرصبح کا اخبار بانٹا کرتی تھیں۔ کس طرح اسکول میں انہیں ساتھی لڑکیاں پریشان کیا کرتی تھیں۔ اسی ویب سیریز کے ذریعہ اس شرط کا بھی انکشاف ہوا جس پر سنی نے ایک ساتھ چھ فحش فلمیں ریلیز کی تھیں۔ سنی کی یہ شرط تھی کہ وہ صرف اپنے منگیتر میٹ اریکسن کے ساتھ فحش سین شوٹ کریں گی۔

سنی نے یہ کانٹریکٹ سال 2007 میں سائن کیا تھا۔ اس کے بعد جب تک دونوں ساتھ رہے سنی نے انہیں کے ساتھ فحش سین شوٹ کئے۔ یاد رہے کہ سنی نے 19 سال کی عمرمیں پورن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ شروعات میں وہ صرف لڑکیوں کےساتھ کام کیا کرتی تھیں۔

سنی نے آغاز اسی بات سے کیا تھا کہ وہ صرف خواتین والی فلموں میں ہی کام کریں گی، تاہم آگے چل کر انہوں نے دوسری فلموں میں بھی کام کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).