اداکارہ میرا نے خود کو پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا
بالی ووڈ کی انتہائی تجربہ کار اداکارہ میرا نے ایک ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ ہیں۔ انہوں نے امریکی فلم ساز ادارے یونیورسل اسٹوڈیو سے اپیل کی ہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بجائے انہیں معروف امریکی اداکار کرس پریٹ جے بالمقابل اداکاری کا موقع دیا جائے۔
واضح رہے کہ مئی 1977 میں پیدا ہونے والی اداکارہ میرا کا حقیقی نام ارتضیٰ رباب یے اور انہوں نے 1995 میں اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا تھا۔ دوسری طرف جولائی 1982 میں پیدا ہونے والی پریانکا چوپڑا 12 برس کی عمر مین امریکا چلی گئی تھیں اور وہیں سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ پریانکا چوپڑا نے 2000ء میں عالمی مقابلہ حسن جیتا۔ 2003 میں فلمی کیریر کا اغاز کیا۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے 2016 میں انہیں پدم شری کا اعزاز بھی دیا۔ اسی برس پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ کی فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ وہ ایک گلوکارہ، میوزک ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ مصنفہ بھی ہیں۔ ان دنوں پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جوناس میں رومانس کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
دوسری طرف اداکارہ میرا اداکاری سے زیادہ اپنے متنازع بیانات اور نیم مزاحیہ طرز گفتگو کی وجہ سے زیادہ جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے 2013 میں عام انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن بعد ازاں اپنی والدہ کے حق ،میں دستبردار ہو گئی تھیں۔ انہوں نے ایک ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ تازہ ترین بیان میں انہوں نے ہالی ووڈ کی فلم ساز کمپنی یونیورسل اسٹوڈیو کو ہدف بنایا جس نے اپنی نئی فلم میں معروف اداکار کرس پریٹ کے مقابل بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا ہے۔ یونیورسل اسٹوڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم کے حوالے سے اداکار اور اداکارہ کی معلومات شیئر کی ہیں۔ اداکارہ میرا نے اس پر اپنی ٹویٹ میں خود کو پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ قرار دیدیا اور یونیورسل اسٹوڈیو سے پریانکا چوپڑا کی جگہ خود کو کاسٹ کرنے کی اپیل کر دی ہے۔ اداکارہ میرا انگریزی زبان پر عبور رکھتی ہیں۔




