ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین خود کھانا بناتے ہوئے


الطاف حسین کی لندن میں اپنے کچن میں کھانا بناتے تصاویر سامنے آ گئیں ، کیا بنا رہے ہیں ؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

متحدہ کے بانی الطاف حسین پر پاکستان مخالف بیانات دینے کے باعث پابندی عائد کر دی ہے اور ان کی سیاست مکمل طور پر جمود کا شکار ہے جس کے بعد گذشتہ سال 22 اگست کو ایم کیوایم پاکستان ابھر کر سامنے آئی اور فاروق ستار نے اس کی بھاگ دوڑ سنبھالی تاہم اب اندرونی اختلافات کے باعث اس کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر الطاف حسین کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ” بھائی “ کو سیاست کے ساتھ ساتھ کھانے پکانے کا بھی شوق ہے جو کہ پہلی مرتبہ ابھر کر منظر عام پر آ یاہے ۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ الطاف حسین قورمے کی تیاری کیلئے لوازمات کاٹ رہے ہیں جبکہ انہوں نے ایپرن بھی پہن رکھا ہے ۔

اس تصویر میں متحدہ بانی کچن میں موجود ہیں اور ہنڈیا میں چمچ گھما رہے ہیں اور سالن کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

اس تصویر میں الطاف حسین کھانا تیار کر چکے ہیں اور اسے برتن میں نکال رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ ممکنہ طورپر اسے پیک کر کے کہیں بھیج رہے ہیں ۔

Facebook Comments HS