جب شیخ رشید نے صحافی کے سوال کرنے پر انگوٹھی اتار لی


”یہ لو آپ لے لو میں نے نیئر کی دکان سے 1500کی خریدی ہیں “شیخ رشید سے صحافی نے ایسی چیز کے بارے پوچھ لیا کہ انہوں نے اتار کر ہی پکڑا دی ، کیا چیز تھی ؟ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے بعد اب آپ نے دونوں ہاتھوں میں انگوٹھی پہن لی ہے ؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھیاں اتاریں اور صحافی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” میں نے پندرہ سو روپے کی نیئر کی دکان سے لی ہیں لیکن آپ مجھے ان دونوں کا تین ہزار روپے دیدیں اور دونوں ہی لے جائیں ۔“ شیخ رشید کے اس جواب پر ہر کوئی قہقہ لگا کر ہنس پڑا ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ نوازشریف سوچتے تھے کہ وہ جیل جائیں گے توووٹوں کے ڈبے بھرجائیں گے،عمران خان حلف اٹھائیں گے تون لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گا،پی ٹی آئی نے تن تنہا دوصوبوں میں آپ کوشکست دی،عمران خان عام آدمی کی تقدیربدلنا چاہتے ہیں،عمران کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنےسے اپوزیشن کو فائدہ نہیں ہوگا،جمہوریت کونقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیرکوکابینہ کا فیصلہ ہوجائے گا، اپوزیشن اورہوتی ہےاورحکمرانی اورہوتی ہے،میں خود بلاول کوملنے جاسکتا ہوں،عمران خان وقت کی ضرورت ہے،اپوزیشن اپنے مسائل پرازسرنوغورکرے۔

Facebook Comments HS