کیا میک اپ سے اتنی زیادہ تبدیلی ممکن ہے؟


یہ خاتون تو آپ نے دیکھ لی، لیکن یہ میک اپ کے بعد کیسی دکھتی ہے؟ تصویر دیکھ کر واقعی آپ کی آنکھیں باہر آجائیں گی

 میک اپ سے شکل و صورت نکھرنے کا کرشمہ تو آپ نے بہت دیکھا ہو گا لیکن میک اپ سے شکل بدل کر شناخت ہی بدل دینے جیسا جادو شاید کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔ یہ انوکھا کام اس چینی خاتون نے کر دکھایا ہے، جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کر رکھا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام کائی ہواہ ہے، جس کی ویڈیو پہلے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’یوکو‘‘ پر اور اس کے بعدفیس بک پر سامنے آئی ۔ اس ویڈیو میں کائی میک اپ کے ذریعے اپنی شکل کو اس حد تک بدل کر دکھاتی ہے کہ وہ بالکل ہی مختلف اور بے حد خوبرو لڑکی نظر آنے لگتی ہے۔ اس مقصد کے لئے وہ فاؤنڈیشن، کریم، رنگین آئی لینز، مصنوعی پلکیں، پاؤڈر، اور شفاف رنگ کی ایک ٹیپ استعمال کرتی ہے جسے جلد پر لگایا جاتا ہے۔ ان چیزوں کی مدد سے وہ اپنی رنگت ہی نہیں بلکہ چہرے کے خدوخال بھی بالکل بدل دیتی ہے۔ رہی سہی کسر اس نے مصنوعی ناک سے پوری کر دی۔ یہ ناک اپنی اصلی ناک کے اوپر لگا کر اس نے اپنا حلیہ کچھ اور ہی کر لیا۔

ویڈیو کے آخر میں وہ تمام میک اپ اتار کر ایک بار پھر اپنی اصلی شکل دکھاتی ہے۔ یہ سب واقعی حیرتناک ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے اکثر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میک اپ سے شکل و صورت میں اس قدر تبدیلی ممکن ہے وہ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ ایک نوجوان نے تو دوسروں کو خبردار کرتے یہ مشورہ بھی دے دیا کہ ’’کسی نئی لڑکی سے دوستی کریں تو ایک بار اسے بارش میں لے کر ضرور نکلیں۔ اگر اس کی گوری رنگت اور لمبی پلکیں بارش کے پانی میں بہہ نکلیں تو وہاں سے دوڑ لگا دیں۔ آج کے دور میں کچھ پتا نہیں کہ آپ جو شکل دیکھ رہے ہیں وہ اصلی ہے بھی یا نہیں۔ ‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).