لاہور کے ایک ہوٹل میں مجھے ہراساں کیا گیا: حمیمہ ملک


اداکارہ حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لاہور کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران ہراساں کیا گیا۔ حمیمہ ملک نے بتایا کہ ہراساں کرنے والے شخص نے رات کے 2 بجے بزنس میٹنگ کی آڑ میں مجھے ملاقات کا پیغام بھیجا۔

حمیمہ کے جواب نہ دینے پر اس شخص نے ان سے ہمدردی جتائی اور کہا کہ انہوں نے حمیمہ کو کمرے میں روتے ہوئے سنا تو فکرمند ہوگئے، وہ چاہیں تو ان کے ساتھ باہر جاسکتی ہیں۔

حمیمہ نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے کہا کہ خبردار ہوٹل میں قیام کے دوران اگر آپ کو اپنے کسی عزیز کی موت کی خبر ملے تو آپ اپنے کمرے میں رو بھی نہیں سکتے کہ کہیں لوگ کمرے کے دروازے پر اپنے بزنس کارڈ نہ چھوڑ جائیں۔

حمیمہ نے اپنے انسٹاگرام پر ہراساں کرنے والے شخص کے مکالمے بھی شئیر کئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).