جب نئے گھر کے باتھ روم شاور میں کیمرے نصب تھے


خاتون نے کمرہ کرائے پر لیا، لیکن پھر نہانے باتھ روم میں گئی تو ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا، وہاں پر چھپ کر۔۔۔

میل آن لائن کے مطابق اس نوجوان خاتون نے پورٹسماؤتھ کے علاقے میں پال ڈنسٹر نامی ریٹائرڈ فوجی کے فلیٹ میں کمرہ کرائے پر لیا تھا۔ غسل کرتے ہوئے خاتون کو واش روم کے ایک کونے میں کچھ خفیہ کاروائی کا شک پڑا اور جب اس معاملے کی تفتیش کی تو پتا چلا کہ وہاں ایک خفیہ کیمرہ لگا ہوا تھا۔ اس انکشاف سے بیچاری خاتون کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی اور اس نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کر لیا۔

خاتون کی شکایت پر پال کے فلیٹ کی تلاشی لی گئی اور پتا چلا کہ وہ جو کمرے کرائے پر دیتاتھا ان سب میں خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے جبکہ واش رومز میں بھی کیمرے لگائے ہوئے تھے۔ پال سے دو میمری کارڈ بھی برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 118 ویڈیوز تھیں۔ یہ سب ویڈیوز اس کے فلیٹ کے کمروں میں مختلف اوقات پر قیام کرنے والے جوڑوں یا اکیلی خواتین کی تھیں۔ ویڈیوز میں خواتین واش روم میں غسل کرتیں، بیڈ روم میں لباس تبدیل کرتیں اور جوڑے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ مواد برآمد ہونے پر پال کو گرفتار کر لیاگیا اور عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر اسے 5000 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا ہے جبکہ اس سے 100 دن بلامعاوضہ کام کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS